مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے کہا ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تاریخی تشییع اور تدفین کے چالیس روز مکمل ہونے پر تہران، قم اور مشہد میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔
بیان کے مطابق یہ تقریبات موجودہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی جانب سے شہید رہبر اور ان کے خاندان کی یاد میں منعقد کی جائیں گی۔
تہران میں یہ تقریب منگل، 18 اگست 2026 کو شام 5 بجے سے 7 بجے تک مصلائے امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی۔
قم میں شہید رہبر کی یاد میں تقریب بدھ، 19 اگست 2026 کو نماز مغرب و عشا کے بعد حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں منعقد کی جائے گی۔
مشہد مقدس میں چہلم کی تقریب جمعرات، 20 اگست 2026 کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی شبِ شہادت کے موقع پر نماز مغرب و عشا کے بعد حرم مطہر رضوی میں منعقد ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے عوام سے ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید رہبر کی چہلم کے موقع پر عوام کی پرجوش اور وسیع شرکت اسلامی انقلاب کی قیادت کے ساتھ تجدید عہد اور شہید رہبر کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہوگی۔
آپ کا تبصرہ