7 اکتوبر، 2026، 7:31 PM

ایرانی صدر کل ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی صدر کل ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی صدر کل دو اجلاسوں میں شرکت اور خطاب کے لیے ترکمانستان روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل دولتِ مشترکہ کی آزاد ریاستوں کے سربراہان کی کونسل ICS کے اجلاس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت اور خطاب، نیز بحیرۂ کیسپین سے متصل ممالک کے سربراہان کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لیے ترکمانستان روانہ ہوں گے۔

ایرانی ان دونوں اجلاسوں کے موقع پر بعض شریک ممالک کے سربراہان سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ دولتِ مشترکہ کی آزاد ریاستوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کی نمائش کا دورہ بھی پزشکیان کے ترکمانستان کے سفر کے پروگرام میں شامل ہے۔

اس سے قبل، روسی صدر کے معاون نے بھی اعلان کیا تھا کہ ولادیمیر پوتین اور مسعود پزشکیان جمعہ، 9 اکتوبر کو ایشیاء کی اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔

News ID 1941947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha