مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو آج شام، نائب صدر جناب عارف اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے معاون حجت الاسلام والمسلمین قمی نے ترکمانستان کے لیے ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔
ایرانی صدر اس سفر کے دوران دولتِ مشترکہ کی آزاد ریاستوں کے سربراہان کے اجلاس اور بحیرۂ کیسپین سے متعلق ماحولیاتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے اور ان اجلاسوں میں شریک بعض ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں اور بات چیت بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ