مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں امدادی و ہنگامی خدمات کے ایک ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جبالیا شہر کے شمال میں واقع پناہ گزین کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کے اسپتالوں کے طبی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح سے اس علاقے کے مختلف مقامات پر قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل، فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں ایک شہید کی لاش اور 13 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق، 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1,422 اور زخمیوں کی تعداد 4,996 ہوگئی ہے۔ اس دوران 834 شہداء کی لاشیں بھی ملبے سے نکالی گئی ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 74,023 اور زخمیوں کی تعداد 175,111 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ