مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق، تحریک کا ایک اعلٰی سطحی وفد، مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ زاہر جبارین کی سربراہی، فلسطینی گروہوں اور تنظیموں کے متعدد نمائندوں سے ملاقات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔
وفد میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن حسام بدران، تحریک کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ اور غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن غازی حمد بھی شامل ہیں۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ یہ دورہ فلسطینی قومی مکالمے سے متعلق اقدامات کے بارے میں مشاورت مکمل کرنے کے دائرہ کار میں انجام دیا جا رہا ہے۔
حماس کا وفد فلسطینی گروہوں اور تنظیموں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں قومی مکالمے کے عمل کو آگے بڑھانے اور مختلف فلسطینی گروہوں کے مؤقف کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے طریقوں کا جائزہ لے گا۔
یہ وفد موجودہ مرحلے اور مسئلہ فلسطین کی پیش رفت سے متعلق متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال اور غور کرے گا۔
آپ کا تبصرہ