مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائعِ ابلاغ نے غزہ شہر کے یرموک علاقے، ’’التاج‘‘ ٹاور اور اس کے اطراف کے محلوں پر تین سال قبل غاصب اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے 105 افراد کی تشییعِ جنازہ کی تصاویر منتشر کی ہیں۔
اکتوبر 2023ء میں غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے گئے اس حملے میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں 47 بچے اور 32 خواتین شامل تھیں۔
غزہ کے یرموک علاقے کو تین سال قبل امریکی ساختہ 20 بھاری GBU-31 بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پورا رہائشی علاقہ مکمل طور پر تباہ اور ملبے میں تبدیل ہوگیا اور 500 سے زائد شہری ملبے تلے دب گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ