تشییع جنازہ
-
غزہ میں فلسطینی شہداء کی تشییع جنازہ + تصاویر
غزہ میں آج شہید ہونے والے فلسطینی شہداء کی تشییع جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور شہداء سے اظہارِ عقیدت کیا۔
-
انتظار کی 39 سالہ گھڑیاں ختم ہوئیں، بیٹا ماں کی آغوش میں
کل بروز منگل 15 فروری کے دن تہران کے معراج الشہداء قبرستان میں شہید یونس یوسف زادہ کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔ اس تشییع جنازہ میں 39 سال کے انتظار کے بعد شہید یوسف زادہ کی والدہ اور اہل خانہ نے دفاع مقدس (آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ) کے اس والا مقام شہید کے مقدس بدن کو اپنی آغوش میں لیا۔
-
ایران بھر میں گمنام شہداء کی تشییع جنازہ، " عوام کی بھرپور شرکت، شہداء سے تجدید عہد"+ تصاویر، ویڈیو
ایران بھر میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہدا کی تشییع جنازہ کے جلوس نکالے گئے جو آٹھ سالہ ملسط کردہ جنگ کے دوران "بدر" ، "رمضان"، "کربلا 5" اور "کربلا 6" آپریشنز میں شہید ہوئے تھے۔
-
لرستان میں 4 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ
خیال رہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس ﴿عالمی استکبار کی سرکردگی میں عراقی آمر صدام کی جانب سے مسلط کردہ جنگ﴾ کے دوران مختلف محاذوں پر شہید ہونے والے ایرانی مجاہدین کے جنازے اب بھی گاہے بگاہے ملتے رہتے ہیں۔
-
قزوین میں 8 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ
قزوین کے انقلاب عوام نے 8 گمنام شہیدوں کے پیکر اپنے ہاتھوں پر اٹھائے۔ خیال رہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس ﴿عالمی استکبار کی سرکردگی میں عراقی آمر صدام کی جانب سے مسلط کردہ جنگ﴾ کے دوران مختلف محاذوں پر شہید ہونے والے ایرانی مجاہدین کے جنازے اب بھی گاہے بگاہے ملتے رہتے ہیں اور جن شہدا کی شناخت نہیں پاتی
-
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے دیرینہ ساتھی اور دوست کی نماز جنازہ پڑھائی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے دیرینہ ساتھی عباس شیبانی کی نماز جنازہ کی امامت کی جن کی دوستی 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کی ہے۔
-
ایرانی شہر یزد میں 15 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ
یزد کے انقلابی اور ولائی عوام نے 15 شہدائے گمنام کے پاکیزہ اجساد کو ایئرپورٹ سے امیرچقماق اسکوائر تک تشییع کیا اور یزد کے اس تاریخی اسکوائر میں تعزیتی ریفرنس کے بعد شہداء کو امام زادہ جعفر (ع) میں موجود قبرستان معراج الشہداء لے گئے۔
-
قم میں "شہید حسن مختار زادہ" کی تشییع و تدفین+تصاویر
بسیجی طالب علم شہید حسن مختار زادہ کی تشییع، مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف کی گئی۔ شہید حسن مختار زادہ کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء اورعوام نے شرکت کی ۔
-
قم میں "شہید حسن مختار زادہ" کی تشییع و تدفین، ہزاروں افراد کی شرکت
بسیجی طالب علم شہید حسن مختار زادہ کی تشییع، مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف کی گئی۔
-
اصفہان میں شہداء کی تشییع جنازہ
حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان میں حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سلامتی کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
ویڈیو, اصفہان میں حالیہ فسادات کے شہدا کی تشییع جنازہ کے مناظر
حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان میں حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سلامتی کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ میں شہدا کی تشییع جنازہ + ویڈیو
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے شہدا کی تشییع جنازہ ایذہ شہر میں شروع ہوگئی ہے۔ شہدا کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
-
حرم شاہ چراغ ﴿ع﴾ کے خادم کی اپنے آبائی شہر ہمدان میں تشییع جنازہ
گزشتہ بدھ کو ایران کے شہر شیراز میں واقع حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی کاظم ﴿ع﴾ کے روضے پر ایک مسلح داعشی دہشتگرد نے فائرنگ کی۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک حرم کے اعزازی خادم احسان مرادی بھی تھے۔
-
شیراز حملے میں شہید ہونے والے اسکول کے طلبا کی تشییع جنازہ
شیراز کے احمد خمینی شاہد ہائی اسکول میں شاہ چراغ حملے میں شہید ہونے والے تین اسکول کے طلبہ کی تشییع جنازہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایران کے وزیر تعلیم یوسف نوری نے شرکت کی۔
-
شیراز، شاہ چراغؑ حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیراز، شاہ چراغؑ حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تششیع جنازے میں شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔
-
شہید «رضا خانیچگنی» کی لرستان میں تشییع جنازہ
شہید «رضا خانیچگنی» کی تشییع جنازہ صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں منعقد ہوئی۔ شہید «رضا خانیچگنی» شمال مغربی علاقے میں مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے تھے۔
-
مسلح شرپسندوں سے جھڑپوں میں شہید ہونے والے سپاہی کی مشہد مقدس میں تشییع جنازہ
شہید سپاہی احمد لطفی کی تشییع جنازہ مشہد مقدس میں منعقد ہوئی۔ تشییع جنازہ مشہد کے محلے مہدیہ سے حرم مطہر امام رضا ﴿ع﴾ تک لے جایا گیا۔ شہید احمد لطفی جمعے کے روز تادیبا کے علاقے میں مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے تھے۔شہید کا جنازہ تشییع کے بعد ان کے آبائی شہر زابل منتقل کیا گیا۔
-
اصفہان میں استاد اخلاق آیت اللہ ناصری کی تشییع جنازہ
استاد اخلاق آیت اللہ شیخ محمد علی ناصری دولت آبادی کی تشییع جنازہ اصفہان میں ادا کی گئیں۔ آیت اللہ ناصری سے الوداع کرنے کے لئے اصفہان کے احمد آباد اسکوائر میں سوگواروں کا عظیم مجمع جمع ہوا اور اشکبار آنکھوں اور مغموم دلوں کے ساتھ اس مربی اخلاق اور عظیم عالم دین سفر آخرت کے لئے بھیجا
-
قزوین میں مدافع وطن شہید کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ قزوین کے شہر اقبالیہ میں مدافع وطن شہید مہدی محمدی نسب کی تشییع جنازہ میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔
-
تہران میں دو گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں دو گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ میں سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
یزد میں شہید زراعی کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت
ایران کے شہر یزد میں شہید زراعی کی تشییع جنازہ میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔
-
مرحوم حجۃ الاسلام دعائی کی تشییع جنازہ میں حکام اور عوام کی شرکت
تہران میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود دعائي کی تشییع جنازہ میں بعض اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔
-
تہران کے علاقہ نیاوران میں دو گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے محلہ نیاوران میں دو گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ میں سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
شہید حسن صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام نے بڑے پمیانے پر شرکت کی۔
-
شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں سپردخاک کردیا گیا
تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں سپردخاک کردیا گیا شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔
-
شہید حسن صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت
تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر میں سپاہ قدس کے کرنل شہید حسن صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں عوام نے بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت کی اور امریکہم ردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
-
مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو حرم مطہرحضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گیا
ایران کے مقدس شہر قم میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف تشییع کیا گيا ۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء اورعوام نے شرکت کی ۔
-
تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ کی رسم تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
-
تہران میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
-
مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں سپرد خاک کیا جائےگا
مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییعِ جنازہ کل بروز منگل صبح تہران یونیورسٹی سے ولیعصر (عج) اسکوائر کی طرف ادا کی جائے گی اور اس کے بعد سہ پہر کو انھیں قم میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں سپرد خاک کیا جائےگا۔