25 جون، 2025، 10:07 AM

صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع 28 جون کو ہوگی

صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع 28 جون کو ہوگی

صہیونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع جنازہ ہفتہ 28 جون کو ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرون اور جوہری سائنسدانوں کی باوقار تشییع بروز ہفتہ 28 جون کو تہران میں منعقد ہو گی، جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تبلیغات اسلامی کمیٹی تہران کے سربراہ حجت الاسلام سید محسن محمودی نے صحافیوں کو بتایا کہ 28 جون کو انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک شہداء کی تشییع کی جائے گی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 28 جون کو جہاں ایک طرف آیت اللہ شہید بہشتی اور ان کے ۷۲ انقلابی رفقاء کی شہادت کی برسی ہے، وہیں اس مرتبہ یہ دن ان عظیم کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع سے جڑ رہا ہے جنہیں دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں میں شہید کیا گیا۔

حجت الاسلام محمودی نے کہا کہ اس دن محض سوگ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی غیرت، مزاحمت اور بصیرت کا عملی مظاہرہ ہو گا۔ تشییع جنازہ کا جلوس ایرانی قوم کی طاقت کی واضح جھلک ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میٹرو، بسیں، ٹیکسیاں اور دیگر ادارے عوامی شرکت کی سہولت کے لیے تیار رہیں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام اپنے ساتھ بینرز، پلے کارڈز اور قومی پرچم لائیں تاکہ امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار بھرپور انداز میں کرسکیں۔

News ID 1933879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha