23 مئی، 2024، 10:23 AM

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

شہید آیت اللہ آل ہاشم کا جسد خاکی کل تہران میں تشییع کے بعد آج علی الصبح تبریز لایا گیا تھا جہاں ہزاروں لوگوں نے شہداء اسکوائر سے گلزار شہداء تک ان کی تشییع کی۔

مہر خبررساں ایجنسی - صوبائی ڈیسک: تبریز کے عوام آج اپنے محبوب امام جمعہ جو اس شہر میں سید شریف کے نام سے مشہور ہیں، کو  الوداع کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

شہید آیت اللہ آل ھاشم کی تدفین کی جگہ

 تبریز کے امام جمعہ کے جسد خاکی کو کچھ دیر بعد تبریز کے گلزار شہدائے وادی رحمت میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

ہزاروں عقیدت مندوں نے جمعرات کی صبح سویرے تبریز کے شہداء اسکوائر پر حاضری دی تاکہ اپنے محبوب امام جمعہ کو آخری بار رخصت کیا جا سکے۔

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

آیت اللہ آل ہاشم ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ آپ ذیل میں متعلقہ خبریں دیکھ سکتے ہیں۔

آذربائیجان کے روحانی باپ کی ابدی آرام گاہ

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

تبریز کے امام جمعہ اور آذربائیجان کے روحانی باپ شہید آیت اللہ آل ہاشم کو تبریز کے گلزار شہدا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

ہمسایہ ممالک کو بھی شہید الہاشم کے وجود پر فخر تھا

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

ایران کیبمسلح فوج کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا: ہمسایہ ممالک میں بھی تبریز کے محبوب امام جمعہ شہید آل ہاشم اور تبریز کے عوام کے وجود پر فخر ہے۔

 حجت الاسلام و المسلمین عباس محمد حسنی نے جمعرات کی صبح شہید آل ہاشم کی تشییع جنازہ میں کہا: میں اس عظیم الہی انسان کے تمام عقیدت مندوں کے لئے صبر و تحمل اور اور سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے نقطہ نظر سے آیت اللہ آل ہاشم کے تین کلیدی خصوصیات کے حامل تھے؛ خوش گفتاری، جہادی خدمت اور جدت پسندی و انقلاب آفرینی۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی جانب سے اپنے خصوصی نمائندے حجۃ الاسلام محمدیان کو آذربائیجان کے عوام کے پاس تعزیت کے لیے بھیجنا اس بات کی دلیل ہے کہ شہید آیت اللہ آل ہاشم ان کی نگاہ میں کس قدر قابل احترام ہیں۔

شہید آل ہاشم عوام دوست اور عوام پسند امام جمعہ تھے۔

شہید آیت اللہ الھاشم کا جسد خاکی  تبریز کے شہداء اسکوائر میں

شہید آیت اللہ آل ھاشم کا جسد خاکی تشییع کے لیے تبریز کے شہداء چوک میں لایا گیا۔ 

تبریز کے امام جمعہ کے جسد خاکی کو کچھ دیر بعد گلزار شہداء میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ 

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

آیت اللہ آل ہاشم کے والد سے گفتگو

آیت اللہ آل ہاشم کے والد کا کہنا ہے کہ خدایا کوئی باپ اپنے بیٹے کا غم نہ دیکھے، حسین تیری عظمت کو سلام۔

تبریز میں آیت اللہ آل ہاشم کی تشییع جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

آذربائیجان کے روحانی باپ کی نماز جنازہ تبریز کے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

تبریز، شہید آیت اللہ آل ہاشم گلزار شہداء میں سپردخاک

صوبہ آذربائیجان کے عوام کا اپنے محبوب امام جمعہ کو سسکیوں کے ساتھ الوداع+ تصاویر، ویڈیو

، تبریز کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان میں نمائندے آیت اللہ آل ہاشم کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آہوں او سسکیوں کے ساتھ گلزار شہداء میں دفن کیا گیا۔

News ID 1924227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha