3 اپریل، 2025، 5:11 PM

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اضافہ، شہداء کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اضافہ، شہداء کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ کی پٹی پر صیہونی رژیم کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں میں گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

اسرائیلی رژیم کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار 523 شہید جب کہ 114,776 زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے آگاہ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 شہیدوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 138 زخمی ہوئے ہیں۔

 اس کے علاوہ ہزاروں افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

News ID 1931589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha