مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ کی تیاری اور دفاعی صلاحیتیں بیرونی خطرات کے مطابق بڑھائی جارہی ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ ایران کی بحریہ بیرونی خطرات کے مطابق سمندری حدود کی حفاظت اور دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی مقامی تکنیکی مہارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی بحریہ مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنی طاقت، صلاحیت، بہادری اور قومی اقتدار کو عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ یہ سب اقدامات مقامی علم، تکنیکی مہارت اور سائنسی قابلیت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں تاکہ ایران کی بحریہ ہر ممکن خطرے کے لیے پوری طرح تیار رہے۔
آپ کا تبصرہ