21 اکتوبر، 2023، 5:08 PM

سپاہ پاسداران انقلاب کی خلیج فارس میں فلسطین کی حمایت میں فوجی مشقیں

سپاہ پاسداران انقلاب کی خلیج فارس میں فلسطین کی حمایت میں فوجی مشقیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بسیج سوم بحری یونٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ نے خلیج فارس میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں فوجی مشقیں کی ہیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی مشقوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل علی بخشائی نے کہا کہ بحری مشقوں کا مقصد غزہ میں صہیونی کاروائیوں سے متاثر ہونے والوں کی حمایت کرنا ہے۔ یہ مشقیں اہواز، ہندیجان، اروندکنار اور امام حسن مجتبی بحری اڈے پر ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں میں شامل یونٹوں نے خلیج فارس کے پانیوں جہازوں کو حرکت دیتے ہوئے صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایڈمرل بخشائی نے کہا کہ مشقوں کے دوران ایران، فلسطین اور مقاومتی محاذ کے پرچموں کو جہازوں پر نصب کرکے نیول یونٹوں نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع کے لئے ہر لمحے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ غزہ سے طبی ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر وسیع میزائل حملے کے بعد سے اب تک صہیونی حکومت کے حملوں میں 4137 بے گناہ فلسطینی شہید جبکہ 13162 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha