13 اکتوبر، 2023، 5:52 PM

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

نماز جمعہ کے بعد پورے ایران میں صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور فلسطینی مظلوم عوام کے حق ریلیاں نکالی گئیں۔

مہر نیوز کے نامہ نگاروں کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز فلسطین میں جاری صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ عوام نے نماز جمعہ سے پہلے اور بعد فلسطینی مقاومت کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

ان ریلیوں میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ خواتین، بچے اور بوڑھوں نے عمر کے تقاضے کو نظرانداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر صہیونی جنایت کاروں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

فلسطین کے حق ہونے والے والا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت تہران میں ہوا۔ عوام کی بڑی تعداد نے فردوسی اسکوائر اور توحید چورنگی سے تہران یونیورسٹی کی طرف مارچ کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے خطاب کیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں ایران، فلسطین اور مقاومتی محاذ کے پرچم اٹھارکھے تھے علاوہ ازین رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای، شہید قاسم سلیمانی اور دیگر مقاومتی رہنماوں کی تصاویر بھی ریلی کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

ریلی کے دوران مختلف مقامات پر فلسطینی عوام مخصوصا غزہ کے متاثرین کے چندہ جمع کیا جارہا تھا۔ اس دوران فضاوں میں امریکہ، اسرائیل اور استکبار مخالف اور مقاومت کے حق میں نعروں کی صدائیں گونج رہی تھیں

ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی اور صہیونی حکومت کے خلاف اپنے نظریات لکھ کر ایک طویل بینر پر دستخط کیا۔

شرکاء نے قراداد کے ذریعے سفارتی اداروں اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی سطح پر ملکوں اور اداروں سے رابطہ کرکے ظالم صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کے حقوق کے بارے میں صدا بلند کریں۔

شرکاء نے اسلامی ممالک میں فعال تنظیموں سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے لئے قدم بڑھائیں اور اپنے ملکوں کی حکومتوں کو فلسطین کی حمایت پر آمادہ کریں۔

تہران کے علاوہ ایران کے دیگر صوبوں میں بھی عوام نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور صہیونی حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کی۔

زنجان کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد مختلف مقامات پر احتجاجی ریلی نکالی اور اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

قزوین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ریلی نکالی۔

مازندران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور طوفان الاقصی آپریشن میں قابل ذکر کامیابی پر فلسطینی عوام اور مقاومت کو مبارک باد پیش کی۔

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

بوشہر اور سمنان میں نماز جمعہ کے بعد نکلنے والی ریلیوں میں نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی غاصب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی میں جوانوں کے علاوہ بچوں،  بوڑھوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مقاومت کے حق میں اور استکبار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغات اسلامی کی رابطہ کونسل کے نائب سربراہ سید محسن محمودی نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے طوفان الاقصی کے ذریعے غاصب صہیونی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ آنے والے وقتوں میں اس سے بھی زیادہ سخت ضربات لگیں گی۔

البرز اور مشہد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف صہیونی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء فلسطینی مجاہدین کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کررہے تھے۔

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

گیلان میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ کے عوام پر بمباری اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی بند کرنے پر صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں

اراک اور صوبے کے دوسرے شہروں میں عوام نے مختلف مقامات پر ریلی نکالی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایران، فلسطین تنہا نہیں، مختلف شہروں میں عوام کی صہیونیت مخالف ریلیاں


 

News ID 1919360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha