15 اکتوبر، 2023، 11:37 AM

تہران یونیورسٹی کی جانب سے شیخ زکزکی کو اعزازی پی ایچ ڈی کی سند

تہران یونیورسٹی کی جانب سے شیخ زکزکی کو اعزازی پی ایچ ڈی کی سند

ہفتے کی رات تہران یونیورسٹی کی جانب سے ایک تقریب میں نائجیریا کے مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی رات تہران یونیورسٹی کی جانب سے ایک تقریب میں نائجیریا کے مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کی گئی۔

اس سلسلے میں تہران یونیورسٹی کے علامہ امینی ہال میں ایک تقریب ہوئی جس میں جہاد دانشگاہی کے سربراہ حسن مسلمی نایینی، تہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید محمد مقیمی، وزیر تعلیم کے معاون قاسم عمو عابدینی، یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کے نمائندے مصطفی رستمی اور دیگر علمی، ثقافتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

News ID 1919399

لیبلز