مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تازہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام محاذوں پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے اور خلیج فارس و آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کی بحالی کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شرائط واضح اور دوٹوک انداز میں پیش کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریق مخالف کی تجاویز کے حوالے سے بھی ضروری جواب ثالثوں کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
بقائی نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان مشاورت کا عمل اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں فریقوں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کے راستوں کے جغرافیائی حدود پر اتفاق کرلیا ہے۔
ان کے مطابق ایران اور عمان نے اس معاملے کو متعلقہ بین الاقوامی ادارے کی سطح پر پیش کرنے کے طریقہ کار پر بھی اتفاق رائے حاصل کرلیا ہے، جو ان شاء اللہ جلد انجام پائے گا۔
آپ کا تبصرہ