8 اکتوبر، 2026، 3:39 PM

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران اور انصار اللہ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران اور انصار اللہ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ

ایک امریکی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران نیویارک میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ہوئی، جبکہ ٹرمپ نے آئندہ ہفتوں میں ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کے امکان پر اپنی قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ نے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ دونوں فریقوں نے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس امریکی عہدیدار نے مزید دعوی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتوں میں ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے خلاف حملے کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ امریکی حکومت کی قومی سلامتی ٹیم نے ایران اور یمن کی تحریک انصار اللہ کے حوالے سے واشنگٹن کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی حکومت ایران کے ساتھ ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں بنیادی مسائل، بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام، سے نمٹا جاسکے۔

News ID 1941958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha