12 اپریل، 2025، 5:35 PM

میڈیا ذرائع نے بند کمروں میں ہونے والے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا!

میڈیا ذرائع نے بند کمروں میں ہونے والے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا!

باخبر ذرائع نے ایران اور امریکہ کے درمیان بند کمروں میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات کے قریبی ذرائع نے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بند کمروں میں ہونے والی بالواسطہ بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

مسقط میں بند دروازوں کے پیچھے کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ لیکن الجزیرہ نے مذاکرات کے قریبی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ فریقین سے ایک پوزیشن پیپر تیار کرنے کو کہا گیا تھا، جس میں ان نکات کو بیان کیا جائے جو ان کے خیال میں بات چیت کے لئے اہم اور ریڈلائنز ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پوزیشن پیپر کی تیاری کے بعد دونوں کاغذات کا تبادلہ ہو گا اور فریقین گفتگو کے کلیدی نکات کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی فریق نے کہا ہے کہ یہ بات چیت جوہری مسئلے تک محدود ہونی چاہیے۔ ذرائع نے کہا: ہمارا خیال یہ ہے کہ ایرانی فریق کو تہران کی طرف سے براہ راست ملاقات کرنے کی ہدایات نہیں ہیں۔

News ID 1931801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha