12 اپریل، 2025، 1:34 PM

ایران اور عمان کے وزرائےخارجہ کی ملاقات، امریکہ سے مذاکرات سے قبل اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران اور عمان کے وزرائےخارجہ کی ملاقات، امریکہ سے مذاکرات سے قبل اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ جوہری معاملے اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات سے پہلے عمان کے ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے عمان پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ جوہری معاملے اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات سے پہلے عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے اہم ملاقات کی ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات اور مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے تہران اور مسقط کے درمیان دیرینہ، قریبی اور مضبوط تعلقات کو سراہا اور علاقائی معاملات میں عمان کے ذمہ دارانہ مؤقف کی تعریف کی۔ انہوں نے عمان میں ایران-امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کو عمان کے تعمیری کردار کا مظہر قرار دیا اور اس پر عمانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب کو ایران کے مؤقف اور مذاکرات کے اہم نکات سے آگاہ کیا تاکہ انہیں امریکی فریق تک پہنچایا جاسکے۔

دوسری جانب بدر بن حمد البوسعیدی نے ایران-عمان تعلقات کو خصوصی اہمیت کے حامل قرار دیا اور اہم مذاکرات کے لیے مسقط کو منتخب کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں عمانی وزیر خارجہ نے ایران-امریکہ مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور متوقع انتظامات سے بھی عراقچی کو آگاہ کیا۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم ملک کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 8 اپریل کو عباس عراقچی نے کہا تھا کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات، امریکہ کی سنجیدگی کو جانچنے کا ایک موقع ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر یکطرفہ رویے اور وعدہ خلافی سے بھری تاریخ کی طرف بھی اشارہ کیا۔

یاد رہے کہ 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کو یکطرفہ طور پر نکال لیا تھا اور ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اختیار کی تھی۔

2025 میں اپنے دوسرے صدارتی دور کے آغاز پر ٹرمپ نے پرانے معاہدے کی جگہ نیا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

12 مارچ کو ٹرمپ نے ایران کو ایک خط لکھا، جس میں نئے معاہدے کے لیے مذاکرات کی درخواست کی تاہم اس کے ساتھ ساتھ انکار کی صورت میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی۔

ایران نے دباؤ یا دھمکی کی صورت میں براہ راست مذاکرات کو مسترد کردیا تاہم بالواسطہ مذاکرات کو ایک ممکنہ آپشن قرار دیا۔ ایران کے اسی موقف کے نتیجے میں۔ عمان میں دونوں ملکوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔

News ID 1931791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha