17 اپریل، 2025، 7:20 AM

ایران-امریکہ مذاکرات، ایرانی وفد قومی مفادات کے دفاع کے لئے آمادہ، عوام کی بھرپور حمایت

ایران-امریکہ مذاکرات، ایرانی وفد قومی مفادات کے دفاع کے لئے آمادہ، عوام کی بھرپور حمایت

وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایرانی وفد نے امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں قومی مفادات کے دفاع کا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور سنیچر کو ہوگا۔ ایرانی عوام نے مذاکرات کے حتمی نتیجے سے قطع نظر، مذاکراتی ٹیم کی غیرمشروط حمایت کا اظہار کیا ہے جو قوم کے حقوق، ملکی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کے لئے ڈٹی ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں امریکہ نے زیادہ سے زیادہ دباؤ، کم سے کم مذاکرات کی پالیسی اختیار کی تھی۔ مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری، توانائی، بینکاری اور حتی کہ دوا سازی جیسے حساس شعبوں پر تباہ کن پابندیوں میں شدت، اور میڈیا مہم کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں، سب امریکی دباؤ کی وہ تدبیریں تھیں جن کا مقصد ایران کو غیرمنطقی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کرنا تھا۔

اس پالیسی کا ہدف اختلافات کا حل نہیں، بلکہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران سے اپنے ناجائز تسلیم کروانا تھا تاہم یہ پالیسی بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔

اب جب کہ واشنگٹن اتحادیوں کے دباؤ میں آ کر اپنی یکطرفہ پالیسیوں پر نظرثانی پر آمادہ نظر آ رہا ہے، ایران کی سفارت کاری ایک پیچیدہ مگر پرامید مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس راستے میں کامیابی نہ صرف تکنیکی مہارت بلکہ اندرونی ہم آہنگی اور غیر مغربی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر بھی منحصر ہے۔

اب تک ایرانی سفارت کاروں نے دو بنیادی اصولوں یعنی جوہری حق سے دستبردار نہ ہونے اور بیرونی دباؤ کو مسترد کرنے پر ثابت قدم رہتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے نزدیک مذاکرات کا مطلب پسپائی نہیں بلکہ قومی عزت اور حاکمیت کا تحفظ ہے۔ چنانچہ رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ابتدائی قدم درست سمت میں اٹھائے جاچکے ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں مذاکراتی ٹیم نے اس عرصے میں جس تدبر اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اس بات کا عکاس ہے کہ ایران کی سفارت کاری توازن اور طاقت کے اصولوں پر کاربند ہے۔

آج ایرانی قوم کو یقین ہے کہ مذاکراتی ٹیم رہبر معظم انقلاب کے فرمودات کو سامنے رکھتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر مذاکراتی میز پر حریف کا سامنا کرے گی۔ یہ ٹیم نہ صرف ملک کی نمائندہ اور ترجمان ہے، بلکہ ایران کی عزت و سربلندی کی بھی محافظ بھی ہے۔

ایرانی عوام مذاکرات کے انجام سے قطع نظر وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو ملک کے حقوق، خودمختاری اور عزت و وقار کے لئے پرعزم ہیں۔

News ID 1931921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha