12 اپریل، 2025، 6:23 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل/اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل/اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق

عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملکوں کے مؤقف کو ایک دوسرے تک عمانی وزیر خارجہ کے ذریعے پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ماحول مثبت اور باہمی احترام پر مبنی تھا، جس میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

دو گھنٹے 30 منٹ سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر فریقین نے آئندہ ہفتے ان مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی و امریکی نمائندوں نے عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں مختصر غیر رسمی ملاقات بھی کی۔

News ID 1931804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha