12 اپریل، 2025، 9:49 PM

ایران کے ساتھ مذاکرات بہت مثبت اور تعمیری ریے، وائٹ ہاؤس

ایران کے ساتھ مذاکرات بہت مثبت اور تعمیری ریے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان میں ایران اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات بہت مثبت اور تعمیری تھے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وٹکاف نے عراقچی کو یقین دلایا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ اگر ممکن ہو تو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مسائل بہت پیچیدہ ہیں، تاہم وٹکوف کے ساتھ آج کی بات چیت میں باہمی طور پر فائدہ مند نتائج کے حصول کی طرف قدم بڑھا ہے اور فریقین نے اگلے ہفتے کو دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

News ID 1931807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha