مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے وزیر اطلاعات پال مرقص نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اب تک 2700 مرتبہ لبنان کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان کے بعد 180 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
مرقص نے کہا: لبنانی فوج کے خلاف تل ابیب کی جارحیت اور صیہونی قبضہ سمیت بہت سے مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔"
اجلاس میں لبنان میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی تعداد اور ان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ