10 اپریل، 2025، 5:39 PM

ایران فوجی دھمکیوں کے جواب میں ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون روک سکتا ہے، سینئر ایرانی عہدیدار

ایران فوجی دھمکیوں کے جواب میں ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون روک سکتا ہے، سینئر ایرانی عہدیدار

رہبر معظم انقلاب کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ ایران مخالف دھمکیوں کا تسلسل بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تہران کے تعاون میں تعطل کا سبب بن سکتا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے سینئر مشیر علی شمخانی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ ایران کے خلاف فوجی دھمکیوں کا تسلسل اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے ساتھ تعاون میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ افزودہ جوہری مواد کو ایران میں محفوظ اور نامعلوم مقامات پر منتقل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ ملک پر کسی بھی حملے کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

News ID 1931746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha