22 نومبر، 2024، 9:41 PM

ایران اور سعودی عرب خطے میں امن کے قیام کے لئے کوشاں ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران اور سعودی عرب خطے میں امن کے قیام کے لئے کوشاں ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، تاہم اس کے لیے موجودہ خطرات پر قابو پا کر علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی ترقی کے فریم ورک میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کی کامیاب مثال ہیں۔ 

انہوں نے اپنے دورہ ریاض کے دوران سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی کے ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے روزنامہ شرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی روابط اور اچھی ہمسائیگی کے اصول پر مبنی سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی، تجارتی اور قونصلر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "بیجنگ معاہدے" کی پیروی کے لئے سعودی عرب، چین اور ایران کی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والے بیان کے مطابق، ریاض اور تہران نے چین کے مثبت کردار اور بیجنگ معاہدے کے نفاذ میں اس کی پیروی کا خیرمقدم کیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین نے مشترکہ تعاون کے سنجیدہ اور عملی آغاز کے لیے مختلف امور پر  تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے ریاض میں سہ فریاقی کمیٹی کے اجلاس کو ایران، سعودی عرب اور چین کے درمیان مثبت تعلقات کے لیے ایک قیمتی موقع قرار دیا۔ 

تخت روانچی نے کہا ک ہم ان ملاقاتوں کا ماحول "دوستانہ اور شفاف" تھا اور تینوں ممالک نے اس مثبت اور مستقبل ساز رجحان کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے سعودی میزبان اور چینی فریق کے ساتھ ایرانی وفد کی ملاقاتوں کو "دوستانہ اور تعمیری" قرار دیا، جس کے دوران دو طرفہ اور سہ فریقی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تینوں ممالک نے ایران سعودی تعلقات میں مسلسل پیشرفت اور ہر سطح پر براہ راست رابطے کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

 ایران سعودی عرب اور چین نے فلسطین اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت پر اس رجیم کے حملے کی مذمت کی اور فلسطین اور لبنان کے لیے انسانی امداد اور ریلیف جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے سنگین خطرات سے خبردار کیا۔

 اس کے علاوہ، تینوں ممالک نے یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع سیاسی حل کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

News ID 1928307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha