9 دسمبر، 2025، 3:05 PM

بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ، ایران، چین اور سعودی عرب کا اہم اجلاس

بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ، ایران، چین اور سعودی عرب کا اہم اجلاس

تہران میں سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوگا جس میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے عمل کو آگے بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، سعودی عرب اور چین کے درمیان سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے عمل کا جائزہ لینا اور اسے مزید آگے بڑھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران، سعودی عرب اور چین کے حکام پر مشتمل مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج تہران میں ہو رہا ہے۔

یہ اجلاس بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کی پیروی کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ جس کی بدولت چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی ممکن ہوئی تھی۔

تینوں ممالک کے حکام اس اجلاس میں اب تک ہونے والی پیش رفت، عملدرآمد کے باقی مراحل اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1936982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha