5 مارچ، 2026، 3:42 PM

آپریشن وعدہ صادق4، دشمن کی تنصیبات پر خرمشہر-4 سے حملہ

آپریشن وعدہ صادق4، دشمن کی تنصیبات پر خرمشہر-4 سے حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق4 میں ایک ٹن وارہیڈ والے خرمشہر4 میزائل سے بن گوریون ایئرپورٹ اور دیگر صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق ۴ میں دشمن کے خلاف بھاری وزن رکھنے والے خرمشہر4 میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق، ان میزائلوں کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن ہے۔ یہ میزائل “یا حسن بن علی علیہ السلام” کے مبارک رمز کے ساتھ بن گوریان ایئرپورٹ اور اس میں قائم صہیونی فضائیہ کے اسکواڈرن 27 کے فوجی اڈے کی جانب فائر کیے گئے۔ 

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 میں خطے میں موجود امریکہ کے 20 فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو بحرین، متحدہ عرب امارات اور کویت میں واقع ہیں۔ 

سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ خطے میں قائم امریکی اڈوں سے بعض امریکی فوجی فرار ہو کر ہوٹلوں میں پناہ لے کر غیر فوجی تنصیبات کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ سپاہ کے اہلکار امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1938379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha