مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج نے آذربائجان پر ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران تمام اسلامی اور ہمسایہ ممالک کی حاکمیت کا احترام کرتا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کی جانب سے آذربائجان پر ڈرون حملے کی خبر بے بنیاد ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات صہیونی حکومت کی کارستانی ہیں جس کا مقصد مسلمان ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ایجاد کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بھی اسلامی جمہوری ایران کو بدنام کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ