27 اکتوبر، 2026، 1:43 PM

باصلاحیت نوجوانوں کے دم سے ایران سربلند اور ثابت قدم رہے گا، صدر پزشکیان

باصلاحیت نوجوانوں کے دم سے ایران سربلند اور ثابت قدم رہے گا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی گریکو رومن ریسلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتح اس قوم کے عزم و ارادے کی عکاسی کرتی ہے جو اپنے حقوق کے حصول پر یقین رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر قومی گریکو رومن ریسلنگ ٹیم کی عالمی چیمپئن شپ میں کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قومی ٹیم کے پہلوان ایک بار پھر دنیا کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر اسلامی ایران کا نام سربلند کیا۔

صدر پزشکیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی بدولت فخر اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

ایرانی قومی گریکو رومن ریسلنگ ٹیم نے قازقستان میں جاری عالمی چیمپئن شپ کے اختتام سے قبل ہی عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ اس کامیابی کے باوجود ایرانی پہلوانوں کے پاس باقی چھ وزن کیٹیگریز میں مزید چار طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے کا موقع موجود ہے۔

News ID 1942403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha