مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ نمائشوں میں شمار ہونے والی بین الاقوامی نمائش ’’سٹی اسکیپ 2026‘‘، جو ریاض میں منعقد ہونے والی تھی، یمن کے حملوں کے باعث فروری 2027 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ریاض میں اس بین الاقوامی تقریب کو ایسے وقت میں ملتوی کیا گیا ہے جب یمن کی مسلح افواج کے سعودی دارالحکومت اور اس ملک کے جنوبی علاقوں پر حملے بدستور جاری ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ حالیہ دنوں میں یمن کے حملوں میں شدت آنے کے بعد سعودی عرب نے متعدد بڑے کھیلوں، اقتصادی اور سفارتی پروگرام منسوخ کر دیے ہیں یا انہیں ملتوی کر دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ ان بین الاقوامی تقریبات کی منسوخی سے سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب پر یمنی حملوں کے اثرات صرف ان دو تقریبات تک محدود نہیں ہیں۔ نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ ’’ six king's‘‘ کو اکتوبر سے دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح عالمی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے بھی جمعرات کو اعلان کیا کہ 2026 کے عالمی الیکٹرانک گیمز کے فائنل مرحلے کو، جو ریاض میں منعقد ہونا تھا، تا اطلاع ثانوی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ