مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ذہین ہیں اور مؤثر ہتھیار تیار کرتے ہیں، تاہم امریکہ نے انہیں سخت شکست دی ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف غیرقانونی حملے کا جواز پیش کرنے اور اسرائیلی حکومت کی حمایت میں دعوی کیا کہ ایران جوہری میزائل تیار کرنے سے صرف دو ہفتے دور تھا۔ انہوں نے ایران کو دنیا میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی قرار دیا۔
امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی صورت حال کے بارے میں بھی دعوی کیا کہ امریکہ کو اس آبی گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور اب جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں تیل آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ