مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے اندرونی علاقوں میں دو کامیاب فوجی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ الله کے فضل سے ہماری مسلح افواج دو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دو فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ پہلا طیارہ نجران ہوائی اڈے پر اور دوسرا خمیس مشیط میں خالد ایئر بیس پر نشانہ بنایا گیا۔ الله کے فضل سے دونوں کارروائیاں کامیاب رہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس سے چند گھنٹے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ یمن کی مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد سے مشرقی علاقے میں واقع راس التنورہ آئل ریفائنری کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کے مطابق، اللہ کے فضل سے میزائل اپنے ہدف پر درست طور پر لگا اور نشانہ بننے والی جگہ پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج مسلسل اعلان کرتی رہی ہیں کہ جب تک یمن پر سعودی عرب کے حملے بند نہیں ہوتے اور اس کی جانب سے عائد محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، وہ سعودی عرب کے خلاف اپنے حملے جاری رکھیں گی۔
آپ کا تبصرہ