27 اکتوبر، 2026، 9:12 AM

سعودی عرب کے شہر دمام میں دھماکے کی آواز سنی گئی

سعودی عرب کے شہر دمام میں دھماکے کی آواز سنی گئی

سعودی ذرائع ابلاغ نے مشرقی سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ جاری ہونے کی اطلاع دی ہے، جبکہ سعودی اتحاد کے ترجمان نے جنوبی علاقوں پر یمن کے چار ڈرون حملوں کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ذرائع نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے اور شہر دمام میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مشرقی سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فضائی ٹریفک کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں پر یمن کی جانب سے ڈرون حملے کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

المالکی نے دعوی کیا کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقوں کو چار ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈرونز انصاراللہ کی جانب سے بھیجے گئے تھے، تاہم سعودی اتحاد نے انہیں روک کر تباہ کردیا۔

News ID 1942395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha