27 اکتوبر، 2026، 12:32 PM

نتن یاہو اور حریدیم کی حکمرانی ختم کردیں گے، اسرائیلی رہنما کا اعلان

نتن یاہو اور حریدیم کی حکمرانی ختم کردیں گے، اسرائیلی رہنما کا اعلان

اسرائیلی سیاسی رہنما لیبرمین نے نتن یاہو پر غلط فیصلوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں نتن یاہو اور اس کے حامیوں کو اقتدار سے بے دخل کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جماعت ’’اسرائیل ہمارا گھر‘‘ کے سربراہ آویگدور لیبرمن نے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر نتن یاہو پر ایران کے حوالے سے غلط فیصلے کرنے اور انتخابی شکست کے خوف سے اسرائیل کو جنگ میں دھکیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جماعت ’’اسرائیل ہمارا گھر‘‘ کے سربراہ آویگدور لیبرمن نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے ذریعے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور انتہا پسند حریدیم جماعت کی حکمرانی کا خاتمہ کردیں گے۔

لیبرمن نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان تعلقات کبھی اتنے خراب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ اس صورت حال کی وجہ نتن یاہو کی جانب سے ایران کے حوالے سے غلط اندازے قائم کرنے کی کوششیں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات سے عین پہلے اسرائیل کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔ لیبرمن کے مطابق، یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا جارہا ہے کہ نتن یاہو کو انتخابی شکست کا خوف ہے۔

لیبرمن نے مزید کہا کہ وہ حکومتی قانونی مشیر سے رجوع کرکے نتن یاہو کے خلاف غداری کے الزام میں فوری فوجداری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

News ID 1942401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha