27 اکتوبر، 2026، 9:57 PM

ایرانی شہر سراوان اور ایرانشہر میں دو دہشت گرد ٹیمیں گرفتار

ایرانی شہر سراوان اور ایرانشہر میں دو دہشت گرد ٹیمیں گرفتار

ایرانی حکام نے سراوان اور ایرانشہر میں دو دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کرکے متعدد حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے قرارگاہ قدس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقوں سراوان اور ایرانشہر میں دو دہشت گرد ٹیموں کی نشاندہی کے بعد ان کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، ان ٹیموں کو سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشگی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔

قرارگاہ قدس کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی علاقے میں مبینہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے سلسلے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا گیا۔ بیان کے مطابق، آج صبح سویرے سراوان اور ایرانشہر میں دونوں ٹیموں کے ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار ٹیمیں ایرانشہر اور سراوان میں متعدد دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، تاہم انٹیلی جنس اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث ان کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

قرارگاہ قدس نے آپریشن کے دوران علاقے کے عوام کے صبر، تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے کام کرنے والے عناصر کو بھی خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ دشمن کی مدد کرنے کا انجام ہلاکت اور تباہی ہے۔

News ID 1942412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha