27 اکتوبر، 2026، 7:47 PM

نتن یاہو کا عرب جماعتوں پر انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کا الزام

نتن یاہو کا عرب جماعتوں پر انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کا الزام

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ عرب جماعتیں انتخابی نتائج میں ردوبدل کرکے انتخابات چرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اسرائیل میں انتخابات کے دوران ایک بار پھر عرب جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر انتخابات چرانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

نیتن یاہو نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد عرب جماعتوں پر لفظی حملے کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات چرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب نقد رقم والے لفافے اپنے پاس رکھنے والے بعض افراد کی گرفتاری سے متعلق خبریں سامنے آئیں۔ انتخابی حکام نے بتایا کہ یہ افراد ابھی پولنگ اسٹیشنوں تک نہیں پہنچے تھے اور انہیں ان کی رہائش گاہوں کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ انتخابات ایسے حالات میں ہو رہے ہیں جب نیتن یاہو اپنی سیاسی اقتدار برقرار رکھنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا کر رہے ہیں۔

انتخابی مہم میں 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد ان کی حکومت کی کارکردگی، غزہ اور ایران کے خلاف جنگیں اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنہائی اہم موضوعات ہیں۔

News ID 1942408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha