انتخابات
-
صہیونی حکومت کے حالیہ جنگی اقدامات کا مقصد امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا کر امریکی صدارتی انتخابات میں ہیرا پھیری کرنا چاہتی ہے۔
-
بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں انتخابات، نیشنل کانفرنس نے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی
جموں و کشمیر کے ریاستی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 32 امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔ عمرعبداللہ گاندر بل حلقے سے لڑیں گے۔
-
دشوار سفر طے کرنے کے لیے آپس میں اتحاد اور ہم دلی سے آگے بڑھنا ہوگا، ایرانی نومتخب صدر
صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پزشکیان نے ایرانی عوام کو اتحاد سے آگے بڑھنے کی دعوت دی ہے۔
-
ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پہلے کی نسبت ٹرن آؤٹ میں اضافہ
ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے انتخابی عمل کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مقابلے میں اب تک انتخابات میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
-
قم میں صدارتی انتخابات کا عمل جاری
ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات ملک کے دیگر حصوں کی طرح آج صبح 8 بجے مذہبی شہر قم میں بھی ایک ہی وقت میں شروع ہوئے۔
-
آج جس کو زیادہ ووٹ ملے وہی ملک کا صدر ہوگا، ترجمان نگران کونسل
ایرانی نگران کونسل کے ترجمان طحان نظیف نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا جس کی وجہ سے آج دوسرا مرحلہ منعقد ہورہا ہے۔ آج جس کو زیادہ ووٹ ملے وہی ملک کا صدر ہوگا۔
-
انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے اپنا مستقبل سنواریں، سید حسن خمینی
سید حسن خمینی نے حسینیہ جماران میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سروے کے مطابق عوام کی شرکت کی شرح بڑھ گئی ہے۔
-
دشمنوں کی نظریں ایران کے انتخابات، اس میں عوام کی شرکت اور صحیح انتخاب پر ہیں، آیت اللہ خاتمی
قم - گارڈین کونسل کے رکن نے کہا کہ دشمنوں کی نظریں اس انتخابات پر لگی ہوئی ہیں اس لیے لوگوں کی شرکت اور صحیح انتخاب کرنا فرض ہے۔
-
ایرانی صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ/ شہروں اور قصبوں میں ووٹ دینے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی
ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
-
شہید رئیسی کا راستہ جاری رہنا چاہئے، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایک خادم کی حیثیت سے ایرانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ شہید رئیسی کا راستہ جاری رکھیں۔
-
فرانس، پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کی برتری، شہروں میں بدامنی
فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعتوں کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیرس اور دیگر بڑے شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
-
پاکستان کی جانب سے امریکی الزامات مسترد
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے انتخابات کے حوالے سے منظور کی گئی امریکی قرارداد پر کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کی سیاسی صورتحال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے۔
-
عوامی معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے، صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان
ایران کے صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے منگل کے روز اپنی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
-
بھارت، بی جے پی اتحاد کی جیت، مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے
الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اتحاد نے انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔
-
ایران میں صدارتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری+ تصاویر
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 80 افراد نے کاغذات جمع کروائے ہیں جن میں سے 72 مرد اور 8 خواتین ہیں۔
-
ایران، 30 مئی سے صدارتی انتخابات کے مراحل شروع ہوں گے
الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ نے کہا ہے کہ 30 مئی کو صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا۔
-
شہید صدر رئیسی کے سیاسی تفکر کے بارے میں چند جملے
شہید رئیسی لطیف اور ظریف روح کے مالک ہونے کی وجہ سے ایران کے استحکام اور عوامی مصلحت پر مبنی سیاست کے حامی تھے۔ زندگی کے آخر تک وہ اخلاقی اقدار کے پابند تھے اور متواضع "طالب علم" بنے رہے۔
-
ایران: نائب صدر کے زیر نگرانی سپریم اجلاس کا فیصلہ/ صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے
ایران کے نائب صدر کی زیر نگرانی سپریم اجلاس میں 28 جون کو 14ویں مدت کے صدارتی انتخابات کے دن کے طور پر اعلان کیا گیا۔
-
مودی سے بھارتی جمہوریت کو خطرہ ہے، انڈین اپوزیشن رہنما
بھارت میں الیکشن کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی مخالف رہنماوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ان کو جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
-
ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کےلئے سیاسی گہماگہمی
ہندوستان کے لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ بیس مئی کو ہوگا ہندوستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے جلسے اور ریلیاں بھی اپنے عروج پر ہیں۔
-
مودی اور بی جے پی کی سیاست مسلم مخالفت کے گرد گھومتی ہے، اسد اویسی
آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کے خلاف بے پناہ نفرت پھیلائی ہے۔
-
بھارتی انتخابات، نریندر مودی آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے
وزیراعظم مودی وارانسی سے تیسری مرتبہ الیکشن لڑنے کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
انتخابات ملکی فیصلوں میں عوام کی شرکت کی علامت ہے/دوسرے مرحلے کی اہمیت پہلے مرحلے سے کم نہیں
ایرانی پارلمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رہبر معظم نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات ملک کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انتخابات ملکی فیصلوں میں عوام کی شرکت کی علامت ہیں۔ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
-
ایران میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، رہبر معظم نے ووٹ کاسٹ کرلیا
رہبر معظم نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے کی اہمیت پہلے سے کم نہیں ہے۔
-
ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کل ووٹنگ ہوگی
ایران میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا جس میں پندرہ صوبوں میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
-
ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات: پولنگ اسٹیشن پر جھڑپوں میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی
مقامی ذرائع نے ترکی کے جنوب مشرق میں ایک پولنگ اسٹیشن میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔
-
ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری/اردوغان نے ووٹ کاسٹ کردیا
ترک بھر میں آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاہم استنبول کے بلدیاتی انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
-
مغرب کی دوسرے ممالک کو جمہوریت سکھانے کی کوشش مضحکہ خیز ہے، روس
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اس ملک کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں مغربی حکام اور میڈیا کے بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے دوسرے ممالک کو جمہوریت کا درس دینے کی کوشش انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
-
روس، صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ختم
روس میں صدارتی انتخابات میں تین دن تک ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
-
الیکشن میں بھرپور شرکت کرکے ایرانی قوم نے انقلاب کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اسلامی انقلاب کے وفادار ہیں اور انہوں نے انتخابات میں اپنی وفاداری کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔