مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کے ترجمان نے انتخابی عمل کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مقابلے میں اب تک انتخابات میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
محسن اسلامی نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں تقریباً 59,000 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل شام چھے بجے تک جاری رہے گا اور وزیر داخلہ کی صوابدید پر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ