13 نومبر، 2026، 8:04 PM

فرانس کے مختلف شہروں میں کل بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

فرانس کے مختلف شہروں میں کل بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

طلباء، مزدور یونینوں اور پیلی جیکٹ تحریک سمیت مختلف تنظیمیں مہنگائی اور پولیس تشدد کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک، نوجوانوں کے گروہوں، مزدور یونینوں اور متعدد شہری تنظیموں نے کل ہفتے کے روز ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ ان احتجاجی سرگرمیوں کے دوران مختلف شہروں، بالخصوص پیرس میں، مظاہرے ایک دوسرے کے ساتھ ضم ہو کر مزید وسیع شکل اختیار کر لیں گے۔

پیلی جیکٹ تحریک کے رکن بنجامین بال نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق، پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج اور اخراجات زندگی میں اضافے کے خلاف ہونے والے تمام مظاہرے مشترکہ راستوں پر منعقد ہوں گے یا کسی ایک مقام پر جمع ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ فرانس میں احتجاج کی موجودہ لہر گزشتہ ستمبر کے وسط میں شروع ہوئی تھی۔ اس وقت پیرس کے مضافات میں ہائی اسکول کے طلبہ نے تعلیمی اداروں کے حالات بہتر بنانے کے مطالبے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کیا تھا۔ بعد ازاں قیمتوں میں اضافے سے ناراض مظاہرین بھی ان احتجاجی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے، جس کے نتیجے میں مظاہروں کا دائرہ فرانس کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔

فرانس میں رواں ماہ 5 نومبر بروز جمعرات گزشتہ دو ماہ کے دوران سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ان مظاہروں میں تقریباً 5 لاکھ 75 ہزار افراد نے شرکت کی، جبکہ مزدور یونینوں نے شرکاء کی تعداد تقریباً 16 لاکھ بتائی ہے۔

News ID 1942822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha