مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مائع گیس (ایل پی جی) لے جانے والے ایک جہاز نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں بارہا انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے کے جنوبی حصے سے غیر مجاز اور خطرناک راستے سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں جہاز میں شدید دھماکا ہوا۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے بیان کے مطابق مذکورہ جہاز نے اس سے قبل دھماکے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکروں کے انجام سے سبق نہیں سیکھا تھا اور اس نے امریکی جنگی طیاروں کی حمایت میں آبنائے سے گزرنے کا راستہ اختیار کیا تھا۔ تاہم وہ اس حقیقت سے بے خبر تھا کہ سمندری بارودی سرنگ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کی اسمگلر اور جارح فوج کے ساتھ کوئی رابطہ یا ہم آہنگی نہیں کرتی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام اللہ کے فضل سے پوری مضبوطی اور سنجیدگی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ جو بھی جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحریہ کے مرکزِ کنٹرول کی جانب سے جاری انتباہات کو نظرانداز کرے گا اور غیر مجاز و خطرناک راستوں میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا، اسے بھی سابقہ جہازوں جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ