سپاہ پاسداران انقلاب
-
ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والا سپر آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر رک گیا، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ٹینکر کو دو بحری سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد شدید آگ لگ گئی۔
-
اردن کا ایرانی میزائلوں سے امریکی اہداف کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف
اردنی فوج نے ایرانی میزائلوں کی ملک کی فضائی حدود میں داخلے اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
-
اردن میں دو امریکی فضائی اڈوں پر سپاہ کا میزائل حملہ، اہم تنصیبات تباہ
سپاہ پاسداران کے مطابق ملک حسین اور الازرق فضائی اڈوں میں فنی و مرمتی تنصیبات اور جنگی طیاروں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
-
دشمن کو اپنی غلط حساب کتاب کی قیمت چکانا ہوگی، ترجمان سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ جزیرہ لارک پر دشمن کی دہشت گردانہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، بغیر رابطے کے جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت نہیں، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایرانی نگرانی میں ہے اور جب تک امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، بغیر رابطے کے گزرنے والے جہازوں کے لیے یہ راستہ بند رہے گا۔
-
مکہ معاہدہ امریکہ کے خلاف ہے، خطے کے ممالک سے تعلقات جاری رہیں گے، جنرل محبی
سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کو مکہ معاہدے سے کوئی تشویش نہیں اور اس کا سب سے اہم پیغام خطے سے امریکہ کے اثر و رسوخ اور موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقائی ممالک کی کوشش ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی نگرانی صرف ریڈار تک محدود نہیں، درست نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے، ترجمان سپاہ
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی بحری نگرانی کا نظام صرف معلوم ریڈارز تک محدود نہیں، بلکہ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر حساس مقامات پر موجود بحری اہداف کی درست نشاندہی کی جاسکتی ہے۔
-
امریکہ کی اقتصادی جنگ سے نمٹنے کے لیے ایران کے پاس منصوبہ موجود ہے، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محسن محبی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے مسلط کی جانے والی اقتصادی جنگ سمیت دشمن کی ہر جارحانہ کارروائی کے لیے پہلے سے منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔
-
نئی جنگ ہوئی تو ایران پہلے سے زیادہ تباہ کن ہتھیار استعمال کرے گا، جنرل محبی کا انتباہ
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور نئی جنگ کی صورت میں میزائلوں کے وارہیڈ، مار کرنے کی درستگی، رینج اور ٹیکنالوجی ماضی سے بالکل مختلف ہوگی۔
-
امریکہ کی جانب سے محاصرے کو طول دینے کا انتظار نہیں کریں گے، ایرانی عہدیدار
اعلی ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ایران مکمل طور پر جارحانہ پالیسی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
-
ہر قسم کی دھمکی اور جارحیت کو پوری قوت سے ناکام بنا دیں گے، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس کی حکمت عملی اور طاقتور کارروائیوں کے ذریعے ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گی۔
-
ٹرمپ کا سپاہِ پاسداران سے خفیہ رابطوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار محبی نے کہا کہ سپاہِ پاسداران اور امریکی حکام کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت جاری نہیں اور ٹرمپ کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔
-
صہیونی حکومت میں ایران سے جنگ کرنے کی طاقت نہیں، جنرل جوانی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ میں داخل ہونے کی جرأت کرے۔
-
جنوب مشرقی ایران میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے 2 آپریشنل سیل تباہ، 4 دہشت گرد گرفتار
ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق سیستان و بلوچستان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد سیلوں کو کارروائی سے قبل ہی ختم کر دیا گیا، جبکہ 4 دہشت گرد گرفتار اور 2 ہلاک ہوئے۔
-
رہبر معظم کے دستور پر ایرانی مسلح افواج، سپاہ اور بسیج کے 6 اعلی کمانڈروں کی تقرری
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے حکم پر مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران اور بسیج میں 6 اہم عسکری و انتظامی عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تعیناتی کردی گئی۔
-
ایران کے سامنے امریکہ و اسرائیل بے بس؛ مسلسل ناکامیوں کا کوئی جواب نہیں، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن حسن زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور اب وہ اپنی ناکامیوں کی وضاحت ایرانی عوام، دانشوروں اور اپنے ہی عوام کے سامنے پیش نہیں کرسکتے۔
-
آبنائے ہرمز کھولنے کا عمان سے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، ایرانی پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی شرائط کو تسلیم کیے جانے اور علاقائی مذاکرات میں مداخلت ختم کرنے کے بعد ہی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
-
شمال مغربی ایران میں مکمل انٹیلیجنس برتری حاصل، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران کے زمینی دستوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر تعینات ایرانی افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔
-
حماس کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام ہوگی، سپاہ پاسداران انقلاب
شہید اسماعیل ہنیہ کی دوسری برسی پر جاری بیان میں سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں عالمی بیداری بڑھ رہی ہے اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے۔
-
علی السالم امریکی اڈے پر ڈرون ہینگرز اور ایندھن کا ذخیرہ تباہ، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران نے کہا کہ نصر 2 آپریشن کے تسلسل میں امریکی فضائی اڈے پر حملہ کیا گیا، جبکہ امریکی افواج کے خطے سے انخلا تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
-
اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں اردن میں واقع امریکی فضائی اڈے اور سینٹرل کمانڈ کے مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
-
ایمزون ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت تباہ کر دی گئی
سپاہ پاسداران کے مطابق آپریشن نصر 2 کے 27ویں مرحلے میں امریکی کمپنی ایمزون کے ڈیٹا سینٹر کی باقی ماندہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا
-
امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا ہمارا قانونی، شرعی اور منطقی حق ہے، سپاہ پاسداران اردنی عوام کو پیغام
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ ایران نے اردن کی خودمختاری کو نہیں بلکہ اپنی سرزمین پر حملوں میں استعمال ہونے والے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں، خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز خطرے کی زد میں، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے تین آئل ٹینکروں میں سے ایک میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس لوٹ گئے، اور امریکہ کی کارروائیاں جاری رہنے تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند رہے گی۔
-
اردن: سپاہ پاسداران کی اپیل پر ممتاز شخصیات کا امریکہ کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ
سپاہ پاسداران انقلاب کی اپیل کے بعد اردن کی ممتاز شخصیات نے مشترکہ بیان میں غیر ملکی افواج کے انخلا، قومی خودمختاری کے تحفظ اور اردن کو علاقائی تنازعات سے دور رکھنے پر زور دیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر تباہ، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا جبکہ اردن اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹم، ڈرون ہینگر اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
-
امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی اسٹریٹجک برتری ختم کرنے میں ناکام رہے گا، کمانڈر سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی اسٹریٹجک برتری ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔
-
اردن میں امریکی اڈے پر سپاہ پاسداران کے میزائل اور ڈرون حملے
سپاہ پاسداران نے اردن میں قائم امریکی اڈے پر حملے میں جنگی طیاروں کے شیلٹرز اور ایک بڑے پارکنگ ریمپ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعدد امریکی طیاروں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔
-
جنوبی ایران میں امن کی بحالی تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل موسوی
سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور جنوبی ساحلی علاقوں میں امن و امان کی بحالی تک دشمن کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔
-
عمان، سپاہ پاسداران انقلاب کے حملے میں امریکی بحری اور فضائی ریڈار نظام تباہ
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے عمان میں امریکی ریڈار تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔