30 نومبر، 2025، 9:02 PM

خلیج فارس میں تیل کی اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا، سپاہ پاسداران انقلاب

خلیج فارس میں تیل کی اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی جہاز قبضے میں لے لیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں ایک غیر ملکی پرچم والے جہاز کو 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر سمگل شدہ ایندھن کے ساتھ پکڑنے کے بعد 13 عملے کے ارکان کو ساحل منتقل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں ایک غیر ملکی پرچم والا جہاز قبضے میں لے لیا، جس میں 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر سمگل شدہ ایندھن تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی افسر نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کی سرحدی محافظ ٹیم کی مستقل کوششوں اور خلیج فارس میں مکمل نگرانی کے نتیجے میں غیر ملکی جہاز پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز میں ساڑھے تین لاکھ لیٹر ایندھن تھا جس کو اسمگل کرکے نامعلوم مقام کی طرف لے جایا جارہا تھا۔ سپاہ پاسداران کی خصوصی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لے لیا اور عملے کے افراد کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاز سوازیلینڈ کے پرچم تلے چل رہا تھا اور اس میں عملے کے 13 افراد سوار تھے جن کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہے۔ قبضے کے بعد جہاز کو عدالتی حکم کے تحت ساحل پر منتقل کیا گیا ہے اور اس کا ایندھن اتارا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب قانون شکنی اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1936834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha