مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمت کا مطلب دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنا اور اپنی استطاعت کے مطابق اس کا مقابلہ کرنا ہے، جہاں ہر فرد اپنی ذمہ داری اور کردار کے مطابق اپنا حصہ ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے یہ مرحلہ دنوں یا مہینوں تک جاری رہے، ہم خود کو کامیاب سمجھتے ہیں، کیونکہ ہم نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو اپنے اہداف حاصل کرنے سے روک دیا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وقت کے ساتھ دشمن کی صفوں میں دراڑیں پڑیں گی اور اسے عملی میدان میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی حمایت، عزم اور استقامت کے ساتھ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اس سرزمین کے حقیقی وارث اور حق دار ہیں، اس لیے خواہ قربانیاں کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، مزاحمت کا راستہ جاری رکھنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ