مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جدید الیکٹرانک جنگی نظام کے ذریعے قشم جزیرے کی فضائی حدود میں دو مزید امریکی جاسوس ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بیک وقت جاری کیے گئے دو بیانات میں بتایا کہ قشم جزیرے کے آسمان پر امریکی ساختہ MQM-170 طرز کے پانچویں اور چھٹے جاسوس ڈرون کو سپاہ کی فضائیہ کے جدید الیکٹرانک جنگی نظام کی کارروائی کے نتیجے میں زمین پر اتارنے پر مجبور کر دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ