6 نومبر، 2026، 2:29 PM

یوکرین کو نئے قرض کی فراہمی پر یورپی یونین میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

یوکرین کو نئے قرض کی فراہمی پر یورپی یونین میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان یوکرین کے لیے مزید 70 ارب یورو مختص کرنے کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے معاملے پر یورپی ممالک کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کے لیے مزید 70 ارب یورو کی مالی معاونت فراہم کرنے کی ضرورت پر یورپی یونین میں اختلافات ایسے وقت میں شدت اختیار کرگئے ہیں جب رکن ممالک اپنے سات سالہ بجٹ پر بھی اتفاق نہیں کر پا رہے۔

رپورٹ کے مطابق، جرمنی، سویڈن اور ہالینڈ اس معاملے کو یوکرین کی مالی معاونت کے مخالف ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

 یورپی یونین کے وہ رکن ممالک جو سخت بجٹ نظم و ضبط پر زور دیتے ہیں، آئندہ کثیرسالہ مالیاتی منصوبے پر مذاکرات کو یوکرین کے لیے اضافی مالی وسائل مختص کرنے کے معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔

News ID 1942650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha