4 نومبر، 2026، 7:22 PM

ایران نے جنگ کا بوجھ امریکہ پر ڈال کر میدان مار لیا، مشیر رہبر انقلاب

ایران نے جنگ کا بوجھ امریکہ پر ڈال کر میدان مار لیا، مشیر رہبر انقلاب

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر اور معاون نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کے منہ پر امریکی عوام نے زوردار طمانچہ رسید کیا اور ایران نے جنگ کے اخراجات امریکہ پر منتقل کرکے میدان میں کامیابی حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر اور معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مجرم ٹرمپ نے اپنی جماعت کو کامیاب کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن اسے اپنے ہی عوام نے زوردار طمانچہ رسید کیا۔ اس میدان میں حقیقی کامیابی ایران کو حاصل ہوئی، جس نے جنگ کے اخراجات امریکہ کے اندر منتقل کر دیے۔

ڈاکٹر مخبر نے مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل امریکہ کی باقی ماندہ ساکھ کو بھی، ہمارے شہداء کے خون اور ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں خاک میں ملا دے گا۔

News ID 1942604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha