8 جنوری، 2021، 12:20 PM

ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے

ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے

امریکی صنعتکار اور " اسپیس ایکس " اور " ٹیسلا" جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار دیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صنعتکار اور " اسپیس ایکس "  اور " ٹیسلا" جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار دیئے گئے ہیں۔ کاروبار و تجارت سے تعلق رکھنے والے ادارے " بلومبرگ " نے گزشتہ روز دنیا بھر کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی صنعتکار اور " اسپیس ایکس" اور " ٹیسلا" جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار دیئے گئے ہیں۔

دنیا کے 500 مالدار ترین ارب پتی لوگوں کی اس فہرست میں شامل پہلے 10 میں سے 8 کا تعلق امریکہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ان  10 میں سے 7 مالدار ترین لوگوں کا تعلق " ٹیکنالوجی " کے شعبے سے ہے۔

البتہ اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ایلون مسک کی موجودگی سب سے زیادہ حیران کن ہے کیونکہ آج سے ٹھیک ایک سال پہلے ان کی دولت " صرف " 29 ارب ڈالر تھی جو 2020 میں عالمی کورونا وبا کے باوجود بڑھتی رہی اور 159 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ اس وقت 188 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

بلومبرگ کی اس رپورٹ کے بعد اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں اضافہ اور بھی تیز رفتار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں آج صبح تک ایلون مسک کی دولت مزید بڑھ کر 195 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ ایمیزون اور واشنگٹن پوسٹ جیسے اداروں کے مالک جیف بیزوز صرف 4 ارب ڈالر فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی موجودہ دولت 184 ارب ڈالر ہے۔

News Code 1904721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha