18 مئی، 2024، 11:43 PM

یمن، بحیرہ احمر میں فوجی کاروائیوں اور غزہ کی حمایت میں عوامی مظاہرہ، ویڈیو

یمن، بحیرہ احمر میں فوجی کاروائیوں اور غزہ کی حمایت میں عوامی مظاہرہ، ویڈیو

لاکھوں یمنیوں نے مختلف صوبوں میں مظاہرے کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں کی حمایت اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لاکھوں یمنی عوام نے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین یمنی فوج کی جانب سے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف بحیرہ احمر میں کاروائیوں کی حمایت کررہے تھے۔

یمنی عوام غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے تھے۔

مظاہرے کے دوران جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے عوام تنہا نہیں ہیں۔ خدا ان کے ساتھ ہیں اور یمنی حریت پسند عوام ان کی پشت پناہی کریں گے۔

News ID 1924034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha