یمنی فوج
-
یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کے اندر فوجی کارروائیاں
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر دو کامیاب فوجی کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں رابغ آئل ریفائنری اور وادی الدواسر میں ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
-
یمنی فوج کا سعودی عرب کے اندر اہداف پر کامیاب حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، جبیل اور خمیس مشیط میں چار فوجی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
-
یمنی فوج کے حملے کے بعد ریاض کا کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز خالی کرا لیا گیا
یمن کے آج ہونے والے میزائل حملے میں سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے دفاتر پر مشتمل ایک بلند عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے بعد ریاض میں واقع کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز کو خالی کرا لیا گیا۔
-
یمنی فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی، سعودی حمایت یافتہ عناصر فرار
یمنی مسلح افواج باب المندب اور اس کے اطراف کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عدن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئیں۔
-
سعودی عرب کے خلاف چار میزائل اور ڈرون حملے کئے، یمنی مسلح افواج
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور شہریوں کے قتل عام کے جواب میں یمنی افواج نے سعودی سرزمین کے اندر گہرائی میں اور سعودی فوجی اہلکاروں کے خلاف چار میزائل اور ڈرون آپریشنز انجام دیے ہیں۔
-
یمنی افواج کی سعودی عرب کے اندر فوجی کارروائیاں
یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق، ریاض، خریص اور دیگر علاقوں میں تیل کی تنصیبات اور سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
-
یمنی فورسز کی عدن کے قریب پیش قدمی، اسٹریٹجک پہاڑی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا
یمنی فورسز عدن سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں، جو 2015ء کے بعد اس شہر کی جانب ان کی قریب ترین پیش قدمی ہے۔
-
یمن کی کارروائیوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 94 فیصد پروازیں منسوخ، بلومبرگ
بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ یمن کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے سے 10 سے 27 اکتوبر کے دوران روانہ ہونے والی 94 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
-
ریاض، سعودی وزارت دفاع کی عمارت پر یمن کا میزائل حملہ
یمنی فوج کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
ریاض ائیرپورٹ پر حملے میں طیارے کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کا اعتراف
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو حملے ہوئے، جن میں ہوائی اڈے کی تنصیبات اور سعودی ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔
-
مکہ اور مدینہ پر حملے کا دعوی سراسر جھوٹ ہے، یمنی مسلح افواج
یمنی مسلح افواج نے مکہ اور مدینہ پر حملے کے سعودی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں سعودی دشمن کے صرف تیل کے مراکز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
-
ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز، سعودی دارالحکومت میں سکیورٹی الرٹ جاری
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتباہ جاری کیا گیا، جبکہ یمنی فوج کی جانب سے سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی اطلاع دی گئی ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کا عدن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ عدن کے بدر کیمپ میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے آپریشن روم کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
-
یمنی افواج کا ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل سے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک الگ کارروائی میں سعودی فورسز کے اجتماع پر تین بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
-
یمن کے مقابلے میں سعودی عرب کی فوجی کمزوری کیا ہے؟
بھاری فوجی اخراجات اور جدید دفاعی نظاموں کے باوجود سعودی عرب کو یمنی افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے میں وسیع جغرافیائی حدود، حملوں کو روکنے پر اٹھنے والے بھاری اخراجات اور گولہ بارود کی فراہمی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
-
یمنی فوج کا سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل تنصیبات پر حملہ، فوری انخلا کی وارننگ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آرامکو کی تنصیبات، شاہ خالد ایئرپورٹ اور ریاض کی آئل ریفائنری کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں، فضائی کمپنیوں اور شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
-
ریاض ائیرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ، ایک ہلاک، 11 زخمی
سعودی شہری ہوا بازی کی اتھارٹی کے مطابق، شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں جانی و مالی نقصان ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
-
ریاض ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ، امریکی شہری سمیت 12 ہلاک، 300 سے زائد زخمی
سعودی حکام کے مطابق یمنی مسلح افواج کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔
-
جنوبی یمن میں سعودی عرب سے وابستہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی
یمنی ذرائع کے مطابق، جنوبی یمن میں سعودی عرب سے وابستہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ریاض کی حمایت یافتہ حکومت کے بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
یمن میں انصاراللہ کی پیش قدمی؛ جنگ کا پلڑا یمنی مقاومت کے حق میں کیوں جھک رہا ہے؟
یمن کی دشوار گزار جغرافیائی صورتحال، مقامی علاقوں سے واقفیت، مضبوط کمانڈ، مشترکہ اہداف اور برسوں کے جنگی تجربے نے انصاراللہ کو اپنے مخالفین کے مقابلے میں برتری حاصل کرنے میں مدد دی ہے، جبکہ مخالف محاذ کی اندرونی تقسیم بھی اس کی کمزوری کا سبب بنی ہے۔
-
باب المندب پر قبضے کی کوشش ناکام،سعودی حمایت یافتہ فورسز عقب نشینی پر مجبور
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق باب المندب کی جانب پیش قدمی کی سعودی حمایت یافتہ فورسز کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔
-
سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل، یمن میں متعدد علاقوں پر حملے
سعودی عرب کے ریاض اور دمام ہوائی اڈوں پر فضائی سرگرمیاں دوبارہ معطل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کا تعز میں سعودی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ
یمنی فوج کے مطابق تعز میں سعودی فوجیوں کے اجتماع کو 20 سے زائد حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے اور متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔
-
آرامکو پر میزائل و ڈرون حملے کامیاب، مزید کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل یحیی سریع
یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے دو کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے مزید دردناک حملوں کی دھمکی دی ہے۔
-
صنعاء پر بمباری کے بعد ریاض پر یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے
یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے صنعاء اور یمن کے دیگر صوبوں پر حملوں کے جواب میں ریاض میں آرامکو کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
یمن، سرکاری فوج کے حملے میں سعودی حمایت یافتہ کمانڈر الخولانی ہلاک
سعودی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل کی اسٹرائیک فورسز کے سربراہ محمد الخولانی صوبہ تعز میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے۔
-
یمن خطے کی مؤثر قوت بن چکا ہے، انصار اللہ
تحریکِ انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر نے یمنی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اس انقلاب نے یمن کو علاقائی سطح پر ایک فعال کردار دیا اور یمنی عوام جارحیت کے خاتمے، محاصرے کے خاتمے اور ملکی خودمختاری و آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
-
ریاض اور ینبع میں آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا، یحییٰ سریع
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے سعودی عرب کے اندر دو اہم فوجی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے ریاض میں حساس اہداف اور ینبع میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
-
عالمی برادری سعودی عرب کی داعشی نوعیت کی کاروائیوں کا مقابلہ کرے، صنعاء
یمنی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں اختیار کیے جانے والے داعشی نوعیت کے مجرمانہ اقدامات کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
-
ریاض ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
رائٹرز کے مطابق، عینی شاہدین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب آگ کے شعلے اور سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھتے دیکھا۔