مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد عبدالکریم الغماری پر ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
اسرائیلی ویب سائٹ "والا" کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی تاہم جنرل الغماری محفوظ رہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب یمن کی جانب سے جاری میزائل حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے قابض فوج اور موساد انٹیلی جنس ایجنسی نے انصار اللہ سے وابستہ اہم مراکز کی نئی فہرست تیار کرنا شروع کر دی ہے۔
یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے جنرل الغماری کے خلاف قاتلانہ منصوبہ بندی کی خبر دی ہو۔ اس سے قبل ایران کے ساتھ اسرائیل کی 12 روزہ جنگ کے دوران بھی اسرائیلی فضائیہ نے یمنی چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔
17:48 - 2025/08/24
آپ کا تبصرہ