5 دسمبر، 2025، 3:52 PM

ایرانی قوم بیدار اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے، امام جمعہ تہران

ایرانی قوم بیدار اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ دشمن دوبارہ کسی قسم کی مہم جوئی کرے تو ایران کی مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر اسے پھر عبرت ناک شکست دیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اسلامی ایران کی غیور قوم نے جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ میں بیک وقت امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق، نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دشمن اگر دوبارہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی کی کوشش کرے تو اسے پھر اسی طرح کی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی دفاعی نظام زمین بوس ہوجانا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔ جرائم پیشہ دشمنوں کو اس جنگ میں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر دشمن کوئی نئی غلطی کرے تو طاقتور ایرانی مسلح افواج وفادار ایرانی قوم کے ساتھ مل کر اسے دوبارہ منہ توڑ جواب دیں گی۔

 انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ ایران نے بعض ثالث ممالک کے ذریعے امریکہ کو کوئی پیغام بھیجا ہے، لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران نے نہ کوئی پیغام بھیجا ہے اور نہ ہی امریکہ سے مذاکرات پر آمادہ ہے۔

امام جمعہ نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ سے مذاکرات کی بات کرنا یا وعدہ خلاف واشنگٹن حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کرنا دراصل دباؤ کے سامنے سر جھکانے کے مترادف ہے۔ ایرانی قوم نے گزشتہ چالیس برسوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ کے سامنے ہرگز ہار نہیں مانے گی۔

News ID 1936908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha